اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 84 سے بڑھ کر 106تک پہنچ جائے گی
اپوزیشن اتحاد کی تعداد 125 تک پہنچ جائے گی ۔ اپوزیشن اتحاد میں پی ٹی آئی کے ساتھ پختونخوا میپ، ایم ڈبلیو ایم شامل ہیں ۔ جے یو آئی، بی این پی بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل
سپریم کورٹ کا فیصلہ، وفاق میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت نہ مل سکی
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاس تاحال 210 ارکان ہیں ۔ اپوزیشن بینچوں کی تعداد دو درجن کے قریب بڑھ جائے گی ۔ اپوزیشن اتحاد میں ایک مرتبہ پاکستان تحریک انصاف بطور پارٹی شامل ہو گئی۔ وفاقی حکومت کو مستقبل میں قانون سازی خصوصاََ آئینی ترمیم میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہوگی۔
آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد کیلئے دو تہائی اکثریت لازم درکار تھی۔شہباز حکومت کو مستقبل میں قومی اسمبلی میں ایوان چلانا بھی مشکل ہوگا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتے ہیں،سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان