اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمبلیوں کی تمام اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں ۔ اس حوالے سے باقا عدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
77 ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے نوٹیفکیشن معطل کیے گئے ہیں،۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔
قومی اسمبلی میں 3 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی،۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین اور کے پی سے 8خواتین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں :آج سپریم کورٹ کےفیصلےسےہمارےموقف کی جیت ہوئی،وزیراعلیٰ کےپی















