اہم خبریں

شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تحقیقاتی کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر( ر) مصدق ملک، فردوس شمیم اور داؤد خان شامل ہیں۔ آپ نے کسی بھی شو کاز نوٹس کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا ۔
آپ کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف دیے گئے بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
آپ عادتاً غیرذمہ دار اور پارٹی کیلئے نقصان کا باعث ثابت ہوئے۔ کور کمیٹی کی جانب سے 4 مرتبہ سے زائد پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق تنبیہ کی گئی۔
آپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کوئی بھی بیان دینے سے متعلق معاملات بہتر کرنے کا کہا تھا ۔
آپ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تمام ہدایات کو نظر انداز کیا ۔ آپ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی مقامات پر پارٹی قیادت کیخلاف گفتگو کرتے رہے ۔
آپ کے بیانات غلط اور پارٹی کے لیے نقصان کا سبب بنے ۔
آپ نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے ریڈ لائن کراس کی ۔ کسی سے بھی ملاقات کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پارٹی کی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کیا۔
مزید پڑھیں :لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر کو تالاب بنادیا،مریم نواز خود انتظامات دیکھنے کے لئے نکل آئیں

متعلقہ خبریں