اہم خبریں

لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر کو تالاب بنادیا،مریم نواز خود انتظامات دیکھنے کے لئے نکل آئیں

لاہور ( اے بی این نیوز   ) لاہور میں مون سون کا طوفانی سپیل، شہر کو تالاب بنادیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز خود سارے انتظامات دیکھنے کے لئے نکل آئیں۔ سب سے زیادہ بارش تاجپورہ میں 315 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔
سمن آباد 135، ائیرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41 ملی میٹر بارش ہو ئی۔
نشترٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ لیسکوکے چارسو سے زائدفیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایسے فیصلوں کے نتائج انتہائی افسوسناک اور ملک و قوم کیخلاف ہوتے ہیں،راناثنااللہ

متعلقہ خبریں