اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کے نام سے جڑے لوگوں کو اعتماد ملا ہے۔ فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے جمہوریت مضبوط ہوئی۔
سازش کے تحت پی ٹی آئی کوانتخابی نشان سے محروم کردیاگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان پارٹی اور بانی پی ٹی آئی سے متحد ہیں۔ فیصلےسےجمہوریت مزیدمضبوط ہوگی۔
سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدالیکشن کمیشن کو3دن میں نوٹیفکیشن جاری کرناچاہیے۔
سپریم کورٹ نے کہا کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھنے والے تمام امیدوار پی ٹی آئی کے ہیں۔
مزید پڑھیں :اے این پی کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے پر ردعمل















