لاہور ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ انصاف ہوتاہوانظربھی آناچاہیے۔ عام آدمی کوبھی عدالتی فیصلے سمجھ آنےچاہئیں۔ سنی اتحاد کونسل نے دعویٰ کیاتھا ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔
عام آدمی کو ان فیصلوں سے تحفظ کا احساس ہو کہ عدالتیں انصاف کررہی ہیں۔ ایسے فیصلے جو سمجھ سے بالا تر ہوں وہ ابہام پیدا کرتےہیں۔ ایسے فیصلوں کے نتائج انتہائی افسوسناک اور ملک و قوم کیخلاف ہوتے ہیں۔
ایک فیصلہ آیا تھا جس میں ملک و قوم اور آئین کے فیصلوں کو کرنے کا اختیار دیدیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے فیصلے سے قومی اسمبلی میں حکومت کی اکثریت کو کوئی خطرہ نہیں: وفاقی وزیر قانون