اہم خبریں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، جنجال گوٹھ سے ٹی ٹی پی کے2 دہشت گرد گرفتار

کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی بڑی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت سے رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث تھے۔

ملزمان عبدالزر اور یعقوب محسود کا تعلق وزیرستان سے ہے اور حال ہی میں اپنی فنڈنگ ​ کی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کراچی واپس آئے تھے۔سی ٹی ڈی کے انسداد دہشت گردی فنانسنگ یونٹ نے ملزمان کو گرفتار کیا، اور ان سے جمع کی گئی رقوم بھی برآمد کر لی گئیں۔
مزیدپڑھیں: فون ٹیپنگ کی اجازت کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

متعلقہ خبریں