اسلام آباد(نیوزڈیسک) آج سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کے حق میں فیصلہ دے گی یا نہیں ۔ آج سماعت مکمل ہوجائے گی ۔ زرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تیرہ رکنی فل کورٹ کھلی عدالت میں فیصلہ سنائے گی ۔
مخصوص نشستوں کے کیس کا فل کورٹ فیصلہ آج جمعۃ المبارک کی نماز سے قبل بارہ بجے سنایا جائے گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ کے ساڑھے نو بجے فیصلہ سننانے کی کاز لسٹ جاری کی گئی تھی جو بعد میں تبدیل کرکے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر نئی کاز لسٹ جاری کی گئی جس کے تحت آج مخصوص نشستوں پر فیصلہ قوم کے سامنے آئے گا۔
28فروری 2024کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے متفقہ تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، چار ممبران نے نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ دیا تاہم ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ آرٹیکل 51اور 106میں ترمیم تک نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹے کے بجائے خالی رکھی جائیں۔
مزید پڑھیں: فلور ملرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، چکی مالکان نے علیحدگی کا اعلان کر دیا















