اہم خبریں

تحریک انصاف کی نشستیں کسی دوسری جماعت کونہیں دی جاسکتیں،لطیف کھوسہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز        )سینئرنائب صدر پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کل کافیصلہ تاریخ سازہوگا۔ ججز نے کہا کہ ووٹ تحریک انصاف کو پڑا تھا۔ الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےفیصلے کی غلط تشریح کی۔
ہمارے کارکنوں کوانتخابی نشان سےمحروم کرکےآزادڈکلیئر کردیاگیا۔ اس طرح کافیصلہ ضیاالحق نےپیپلزپارٹی کیخلاف بھی کرایاتھا۔ ہمیں کہا گیا تھا کہ 3دن کے اندر آپ نے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے۔
چاہتےہیں ذاتی مفادکی خاطرفیصلہ نہ کیاجائے۔ الیکشن کمیشن کی غلطی کی سزاعوام اورپی ٹی آئی کونہیں دی جاسکتی۔ الیکشن کمیشن نےآئین وقانون کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن کےغلط فیصلے کی وجہ سےسارانظام بگڑگیا۔
تحریک انصاف کی نشستیں کسی دوسری جماعت کونہیں دی جاسکتی۔ پی ٹی آئی نےکئی بارکہاچیف جسٹس کوہمارےکیسزنہیں سننےچاہیے۔ ہم سے سیاسی جماعت ہونے کا حق چھینا گیا۔
ہمیں ووٹ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی وجہ سے ملا۔ ہم سےسیاسی فیلڈچھین کرجمہوریت کونقصان پہنچایاگیا۔ عوام خراج تحسین کی مستحق ہے جس طرح الیکشن میں کامیابی دلائی۔ الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکےپی ٹی آئی کودیوارسےلگایاگیا۔
الیکشن میں انتظامیہ کو پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگایا گیا۔
الیکشن کمیشن ہمیں سیاسی جماعت ماننےکیلئےتیارنہیں تھا۔ ہمیں3 دن دیےگئےسنی اتحادکونسل میں ضم نہ ہوتےتوکہاں جاتے؟ لندن پلان کےمطابق پی ٹی آئی کامینڈیٹ چھین کرالیکشن ہروایاگیا۔
سزایافتہ شخص کوریلیف دےکرملک پرمسلط کرنےکی کوشش کی گئی۔ عوام ایک طرف اورظلم کانظام دوسری جانب کھڑاہے۔ عوام ایک طرف اورظلم کانظام دوسری جانب کھڑاہے۔ غلط فیصلےکرکےملک کی جڑیں کھوکھلی کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
کل مخصوص نشستوں اور شرمناک ترین عدت کیس کے فیصلے آنے ہیں۔ عدت نکاح کاکیس شرمناک ہےاس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ بندربانٹ کرکےہماری نشستیں دوسری جماعتوں کودی گئیں۔ ہماری جیتی ہوئی نشستیں دوسری جماعتوں کونہیں دی جاسکتی۔
سمجھتےہیں ایسافیصلہ کیاجائےجس کوعوام دل وجان سےقبول کریں۔
9مئی واقعات میں گرفتارافرادپربدترین تشددکیاجارہاہے۔ اتناظلم اوربربریت جمہوریت کےہوتےہوئےکیاجارہا ہے۔ القادرٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین کوپھنسانےکی کوشش کی گئی۔ 190ملین پاؤنڈکیس بھی سب کےسامنےہےکچھ نہیں نکلا،۔
بانی پی ٹی آئی کےخلاف کوئی کیس ہےہی نہیں۔ بانی چیئرمین کوپھنسانےکیلئے3 کیسز بنائےسب بوگس نکلے۔

مزید پڑھیں :گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 48.84 روپے ہو گا، نیپرا

متعلقہ خبریں