اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وفاقی وزیرسینیٹرعباس آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں سب سےبڑا بحران سیاسی قیادت کاہے۔ مہنگائی کی کسی کوفکرنہیں ہر کارکن اپنی جماعت کےساتھ کھڑاہے۔
مہنگائی کےباعث قوم مشکل سےدوچارہے،عوامی مسائل کی کسی کی فکرنہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قوم تباہ وبرباد ہوگئی کسی کوملک کی فکرنہیں۔
کال ریکارڈکرناکوئی نئی بات نہیں ماضی میں بھی ایساہوتارہا۔ دھاندلی ماضی میں بھی ہوتی رہی کوئی نئی بات نہیں۔ پی ٹی آئی فارم45 اور47 میں پھنسی ہوئی ہے عوام ذلیل ہورہےہیں۔
رہنماپی ٹی آئی عامرمغل نے کہا ہے کہ فارم45کےمطابق پی ٹی آئی الیکشن جیت رہی تھی۔ انجم عقیل نے الیکشن کمیشن کےجاری کردہ فارم 45عدالت میں جمع کیے۔
میں نے اپنے فارم 45سوشل میڈیا پر 9فروری کو اپلوڈ کیے تھے۔ یہ حکومت فارم47کےتحت اقتدارمیں آئی،عوامی پذیرائی حاصل نہیں۔ کیا2018میں مسلم لیگ ن کوجلسےکرنےسےروکاگیاتھا؟
کیا مسلم لیگ(ن)کےورکرزکوگھروں سےاٹھاکرجیلوں میں ڈالاگیا۔ 2018میں بھی ہماری سیٹیں کم کی گئی تھیں۔ 2024کےالیکشن میں پی ٹی آئی کےساتھ ظلم کیاگیا۔
دوتہائی اکثریت سےجیتنےوالی جماعت کودیوارسےلگادیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ کرپشن کےبارےمیں بات کی۔ سرویلنس کےنام پرکسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کا 5 اگست کو تاریخی احتجاج کرنے پر اتفاق















