اہم خبریں

آذربائیجان اورپاکستان کےدرمیان معاہدوں اورایم اویوز پردستخط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )آذربائیجان اورپاکستان کےدرمیان معاہدوں اورایم اویوزپردستخط کی تقریب منعقد ہو ئی۔ پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان قونصلرامورسےمتعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے۔
پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں پردستخط۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورآذربائیجان کےنائب وزیرخارجہ نےمعاہدےپردستخط کیے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کیاور اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیں : شہبازحکومت میں عوام مہنگی ترین بجلی خرید نےپر مجبور،فی یونٹ کی قیمت جانئے،ہوش اڑ جائیں گے

متعلقہ خبریں