اہم خبریں

شہبازحکومت میں عوام مہنگی ترین بجلی خرید نےپر مجبور،فی یونٹ کی قیمت جانئے،ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )شہبازحکومت میں بجلی کا اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف 42.59 روپے پرپہنچنےکا انکشاف ۔ موجودہ حکومت کے پہلے ماہ،مارچ 2024 میں شہری سب سے مہنگی بجلی خریدنے پرمجبور ر ہیں۔

مالی سال2024کےدوران ملک کے اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف کی تفصیلات سے نیپراکو آگاہ کردیا گیا۔ پاور ڈویژن دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال مارچ2024 میں بجلی کا فی یونٹ ٹیرف سب سے زیادہ رہا،
ملک کےاوسط فی یونٹ ٹیرف میں بنیادی ٹیرف،ماہانہ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس شامل تھیں۔ مارچ2024 میں ملک کےاوسط فی یونٹ ٹیرف میں بنیادی قیمت کا حصہ28.35 روپے تھا۔
مارچ 2024 میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ7.01 روپے فی یونٹ تھا۔

مارچ 2024 میں ملک کے اوسط فی یونٹ ٹیرف میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کاحصہ4.40 روپے تھا۔ گذشتہ مالی سال ستمبر2023 میں ملکی اوسط فی یونٹ بجلی ٹیرف سب سےکم33.66 روپےتھا۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ختم ،میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ

متعلقہ خبریں