اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر خزانہمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9یا10فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے کام نہیں چلے گا۔ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13فیصد تک لے کر جانی ہے۔
ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے پیشرفت شروع کر دی ہے۔
نان فائلرز کو سزائیں دینے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔ جون تک کے 52ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کردئیے ہیں۔ ایف بی آر میں پالیسی کو الگ کر رہے ہیں۔
ڈیٹ مینجمنٹ کو بہتر بنا سود کی ادائیگیوں کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یکم جولائی سے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن اب کنٹری بیوٹری ہوگی ۔
مزید پڑھیں :ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: دفتر خارجہ