لاہور ( اے بی این نیوز )صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت پی پی رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی پی کے راہنمائوں نے ن لیگ کی حکومت کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے
رہنمائوں نے صدر مملکت سے پارٹی کا رکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کی۔ پی پی رہنمائوں نے شکایت کی پنجاب ،وفاقی حکومتیں تعاون نہیں کررہیں۔ انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے۔ آصف علی زرداری نے رہنمائوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی
آصف زرداری نے کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں۔
اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرائوں گا۔ میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے۔ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ۔
حکومت بنانا بھی جانتے ہیں گرانا بھی ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پیپلزپارٹی کارکن تیار ہوجائیں ابھی بہت کام کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کو نکالنا بہت مہنگا پڑا،وہ ایک صوفی، توکل والا اور اللہ پر بھروسہ کرنے والا شخص ہے، فواد چوہدری