لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی اینکر عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔
مریم نواز نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں،گھریلو ورکنگ وویمن پر تشدد برداشت نہیں کیا جائےگا۔
نیز عدالت نے عائشہ جہانزیب کے شوہر کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،اس ریمانڈ کے دوران پولیس مزید تفتیش کرے گی۔ شوہر کو اہلیہ پر تشدد کے الزام پر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ٹی وی میزبان نے موقف دیا کہ اس کے شوہر حارث علی نے اس سال اس کو تین بار تشدد کا نشانہ بنایا اور انہوں نے محض اس لیے تشدد برداشت کیا کہ گھر بچ جائے مگر اس بار شوہر نے مجھے زخمی کردیا ، مجھے اور میرے بچوں کو شوہر سے شدید خطرہ لاحق ہے۔















