اسلام آباد (اے بی این نیوز ) ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہمیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور قاضی فائز عیسیٰ سے انصاف نہیں ملے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ کر اپنے کیسز سے الگ ہونے کا کہا۔
5ججوں نے قاضی فائز عیسیٰ سے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کے کیسسز نہ سنیں۔الیکشن کمیشن نے عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ الیکشن کمیشن کی حمایت کرتے دکھائی دیئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی ججمنٹ کا دفاع کیا۔جن حالات میں بانی پی ٹی آئی کو رکھا گیا ہے کوئی عام شخص وہاں نہیں رہ سکتا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کا مطالبہ