اہم خبریں

معیشت کی بہتری کیلئے کڑوے فیصلے کرناہونگے ۔ تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں, وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام اورکڑوے فیصلے کرناہونگے ۔ تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ معاشی اہداف کی بہتری کیلئے خود احتسابی کرنا ہوگی۔ کلچر بن چکا ہے مجھ پر ٹیکس نہ لگائیں اس پر لگالیں۔

اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب۔ انہوں نے کہادعا ہے ہم آخری بارآئی ایم ایف کے پاس جائیں۔ معیشت کو تباہ ہونے نہیں دینگے۔ جو اپنی وزارتوں میں انقلاب لائیں گے

وہ ہیروز کہلائیں گے ۔ کراچی پورٹ پر 1200ارب روپے کی چوری ہورہی ہے۔ یہ چوری نہ ہو تو پیسہ داسو اوربھاشا ڈیم پر خرچ ہوسکتا ہے۔ وقت تیز ی سے گزررہاہے ہمیں وقت کیساتھ دوڑنا ہے۔ کسی وزیر نے تاخیر سے کام کیا تو برداشت نہیں کروں گا۔

عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ وفاقی کا بینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی اصولی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجلی بلوں اور 200 یونٹ سبسڈی پر مشاورت ۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی اورمعاشی صورتحال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور ۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی کیس میں حکومت کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں