جیکب آباد( نیوز ڈیسک )حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی (ایم پی اے) میر اورنگزیب پنہور اور ان کے بھائی کے خلاف جیکب آباد میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ جیکب آباد تھانے میں میر شجاع اللہ پنہور کی شکایت پر درج کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ کیس میں سابق ایم پی اے اورنگزیب پنہور اور ان کے بھائی سلیمان پنہور سمیت پانچ افراد کے نام شامل ہیں جو ضلع کونسل کے رکن ہیں۔
شکایت کنندہ میر شجاع اللہ پنہور کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اورنگزیب پنہور اپنے بھائی اور دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی اسلحہ کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور طلائی زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
اورنگزیب پنہور نے بتایا کہ مقدمہ ہائیکورٹ کے حکم پر درج کیا گیا اور مخالفین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔چینل نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے کہا کہ انہوں نے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش،الرٹ جاری