اہم خبریں

ملک میں سیاست،آئین اوراخلاقیات کا جنازہ نکال دیاگیاہے، شوکت بسرا

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )رہنماتحریک انصاف شوکت بسرا نے کہا ہے کہ سیاست،آئین اوراخلاقیات کاملک میں جنازہ نکال دیاگیا۔ کٹھ پتلی حکومت کوعوام سےکوئی دلچسپی نہیں۔ یہ لوگ عوام کےنمائندےنہیں،حکم کےپابندہیں۔
قومی سلامتی کےمعاملے پرہم ریاست کےساتھ کھڑےہیں۔ بانی پی ٹی آئی سمیت مختلف رہنماؤں کی آڈیوزریکارڈکی گئی۔ یہ حکومت توسہولت کارہےججزکےمعاملہ میں کچھ نہیں کیا۔

وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت ججزکوٹارگٹ کرکےدباؤمیں لاناچاہتی ہے۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہو۔ ملک کی90فیصدآبادی تحریک انصاف کےساتھ ہے۔
پاکستان میں عدل کانظام129ویں نمبرپرہے۔
بانی چیئرمین ملک میں قانون کی حاکمیت کی بات کرتےہیں۔ حکومت فون ٹیپنگ کاقانون پی ٹی آئی کیخلاف استعمال کرناچاہتی ہے۔ رہنما(ن)لیگ آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنےدورمیں جوکرتےرہےسب کومعلوم ہے۔
ہماری حکومت پربلاوجہ الزامات لگائےجارہےہیں۔ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔ قومی سلامتی کےحوالےسےواضح پالیسی اپنائی جائےگی۔ نیشنل ٹیلی ویژن نیشنل پالیسی کو فالوکرتا ہے۔
ہمارے ملک میں میڈیا سنسنی پھیلانے کیلئے پرانی فوٹیجز چلاتا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کوذاتی انتقام کانشانہ بناتی رہی۔ نیشنل ٹیلی ویژن نیشنل پالیسی کو فالوکرتی ہے۔
ہمارے ملک میں میڈیا سنسنی پھیلانے کیلئے پرانی فوٹیجز چلاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں جوکرتےرہےسب کومعلوم ہے۔ ہماری حکومت پربلاوجہ الزامات لگائےجارہے ہیں۔ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔
قومی سلامتی کےحوالےسےواضح پالیسی اپنائی جائےگی۔
مزید پڑھیں :فون ریکارڈنگ کے حوالے سے جاری ہونے والا ایس آر او کوئی نیا قانون نہیں ہے، وزیر قانون

متعلقہ خبریں