اہم خبریں

ماہانہ200یونٹ والےصارفین3 ماہ کیلئے ٹیرف میں اضافےسےمستثنٰی ہوں گے، کابینہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت کاماہانہ200 یونٹ تک کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا معاملہ۔ وفاقی حکومت نےماہانہ200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف کا فیصلہ نیپراکو بھجوادیا،ذرائع کے مطابق کابینہ کا فیصلہ ہے کہ
ماہانہ200یونٹ والےصارفین3 ماہ کیلئے ٹیرف میں اضافےسےمستثنٰی ہوں گے۔ اطلاق200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جولائی تاستمبر2024 تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف میں اضافےسے استثنیٰ دیا گیا۔
اضافی ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے لیے50 ارب روپےوفاقی ترقیاتی بجٹ سے دیئے جائیں گے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست پرکل سماعت کی جائے گی۔
اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ،نان پروٹیکٹڈصارفین کیلئے اضافہ منظور کیا تھا۔
ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔
ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکٹڈصارفین کےٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔
ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں :شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا

متعلقہ خبریں