اہم خبریں

دو بڑوں کی اہم ملاقات، صدر مملکت آصف علی زرداری خود ہی پہنچ گئے

گجرات ( اے بی این نیوز   )صدر مملکت آصف علی زرداری کی ظہور الہٰی روڈ آمد۔ صدر مملکت چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چودھری سالک بھی موجود ہیں۔
ظہور الہٰی روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ۔ ملاقات کا مقصد چودھری شجاعت کی تیمارداری کرنا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت نے کہا کہ زندگی میں ہرقسم کی آزمائشوں کوبرداشت کرناپڑتاہے۔
بینظیربھٹوکی ساری زندگی جدوجہدکرتےہوئےگزری۔
آج سوشل میڈیا کا دور ہے،لوگوں کے پاس طاقت ہے۔ عوام سوشل میڈیاکےذریعےمسائل کوسب کےسامنے رکھتےہیں۔ سوشل میڈیامیں بھی اب گروپنگ نظرآتی ہے۔ مجھ پرجتنی تنقیدہوتی ہےکسی اورپرنہیں ہوئی۔
میں اپنےاوپرہونےوالی تنقیدکوبرداشت کرتاہوں۔ میری غیبت ہوتی ہےتومجھےثواب ملتاہے۔ بینظیربھٹو،مرتضیٰ بھٹو،شاہنوازبھٹوکوقتل کیاگیا۔ ملک بنانےمیں بہت سی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
چھوٹےکاشتکاروں پرنہیں بڑےکاشتکاروں پرٹیکس لگےگا۔
ایگری کلچرپرانکم ٹیکس لگاناپڑےگاکیونکہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔ امریکامیں لوگوں نےٹرمپ کوووٹ دیا۔امریکامیں سب سےپرانی جمہوریت ہےوہاں بھی یہی حال ہے۔ بھارتی الیکشن میں آپ نےمودی میڈیاکانام سناہوگا۔ آزادی صحافت کےساتھ تھااوررہوں گا۔

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا واقعہ کوایسےپیش کررہاہےجیسےہم قصوروارہیں، خاورمانیکا

متعلقہ خبریں