اہم خبریں

راکھی کوگرفتارنہیں کیاگیا،تفتیش کیلئے مرضی سے تھانے گئیں،شوہر عادل خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی گرفتاری گردش کرتی خبروں پر ان کے شوہر عادل خان درانی نے خاموشی توڑ دی اور شرلین چوپڑا کی گرفتاری کے دعووں کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے راکھی کی گرفتاری کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ راکھی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ اپنی مرضی سے تفتیش کے سلسلے میں تھانے گئی تھیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گرفتاری کی افواہوں سے لاعلم تھے، اگر انہیں علم ہوتا تو وہ پہلے ہی وضاحت پیش کر دیتے۔

متعلقہ خبریں