اہم خبریں

روڈن انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی غیرقانونی نکلی، مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(احسان بخاری، سپیشل رپورٹر) روڈن انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی بھی غیرقانونی نکلی۔ عدالت نے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ جڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ۔

روڈن انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی کا لے آوٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر آر ڈی اے نے ہاؤسنگ سو سائٹی کے مالک رحیم الدین خان کا چالان عدالت پیش کر دیا ۔ عدالت نےنوٹس جاری کرتے ہوئے رحیم الدین خان کو طلب کیا ۔

عدم حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ آرڈی اے نے روڈن انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک رحیم الدین خان کو ہدایت کی کہ وہ لے اؤٹ پلان منظور کروائیں لیکن انھوں نے لے اؤٹ پلان منظور نہ کروایا اورکروڑوں روپے کے غیر قانونی فروخت کیے اور بکنگ کا عمل بھی جاری رکھا ۔

آر ڈی اے نے پلاٹوں کی فروخت کی تشہیر سے روکا اور موقع پر کام بند کر کے ان کے چالان کر دئیے ۔ آرڈی اے انسپکٹر نے 2019 میں چالان کیا لیکن وہ آرڈی اے میں پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی کے مالک نے 2019 میں ہونے والے اس چالان کو خاطرمیں نہ لائے۔

دوسری جانب آرڈی اے کے انسپکٹرز نے بھی چالان دبائے رکھے ۔ اور مذکورہ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ اور پلاٹ فروخت ہوتے رہے۔ نئےآنے والے ڈی جی نے تمام چالان پر کاروائی کرنے کے لیے عدالت بھجوا دیے۔

آرڈی اے نے روڈن انکلیو کا لے اؤٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر روڈن انکلیو ہاؤسنگ سو سائٹی کے مالک رحیم الدین خان کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر چالان عدالت میں بھی پیش کیے۔

عدالت نے طلبی نوٹس جاری کیے، اب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ہیں اور گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے روڈن انکلیو کے مالک کی گرفتاری کیلئے عدالتی احکامات پر چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں ۔ یاد رہے روڈن انکلیو کے مالکان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں