اہم خبریں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ کی فریق بننے کی استدعا منظور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت۔ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوا دیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کی فریق بننے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔ فیصل صدیقی نے بتایا کہ وہ براہ راست نشریات کی درخواست کی پیروی نہیں چاہتے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی نے بتایا ان کے بیٹے گرفتار ہیں۔ فریقین نے بتایا کہ ملزمان سے فیملی کی ملاقات نہیں ہو رہی۔ ۔ اٹارنی جنرل ان شکایات کا ازالہ کریں۔

کے پی کے حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے۔ ۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریما رکس میں کہا ملاقات نہیں ہوئی تو کیسے پتہ برے حالات میں رکھا ہے؟ بہتر ہوگا اس کیس کو چلا کر فیصلہ کریں ۔

اٹارنی جنرل نے کہا ملزمان سے فیملی ملاقاتوں کا معاملہ حل ہوچکا تھا میں حیران ہوا کہ ملاقاتیں نہیں ہورہی۔ کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں :کافی، بچوں کے دودھ، کالی مرچ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عوام کی پہنچ سے دور

متعلقہ خبریں