اہم خبریں

بجٹ کےاثرات،ریلیف کے منتظر عوام مزید مہنگائی کے شکنجے میں پھنس گئے

اسلام آباد (رضوان عباسی )بجٹ کےاثرات، ریلیف کے منتظر عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ، نئےمالی سال کے پہلے ہی ہفتے سمینٹ کی قیمتوں کو پرلگ گئے، صرف ایک ہفتے میں سمینٹ کی50 کلو بوری207 روپے تک مہنگی،حکومتی دستاویز کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، وفاقی بجٹ میں سمینٹ پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فی کلو3 روپےسے بڑھاکر4 روپے کی گئی ہے ۔

ملک میں سمینٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ لاہور اور پشاور میں سمینٹ کی قیمتیں سب زیادہ ہو گئیں ، دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سمینٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی جبکہ پشاور177،بنوں 163،کوئٹہ میں سمینٹ کی 50 کلو بوری 160 روپے تک مہنگی ہوئی ہیں ۔

سرگودھا 160اورملتان میں سمینٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت 155 روپے تک بڑھی ہیں ، دستاویز کے مطابق اسلام آباد151،کراچی اورلاہور میں سمینٹ کی بوری150،150 روپے تک مہنگی ہوئی ہیں جبکہ گوجرانوالہ147،فیصل آباد 140،سیالکوٹ میں سمینٹ کی بوری130 روپےتک مہنگی ہوئی ہیں ، حیدر آباد120،راولپنڈی میں سمینٹ کی بوری کی قیمت107روپے تک بڑھی،ایک ہفتے میں خضدار میں سمینٹ کی 50 کلو بوری23 روپے تک مہنگی ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے گھر پرپولیس کا ریڈ

متعلقہ خبریں