مظفر آباد ( اے بی این نیوز ) آزاد کشمیر کابینہ نے بجلی کے بلوں کے ریٹس میں کمی کرنے کی منظوری دے دی. آئندہ بل نئے ریٹس 3 روپے فی یونٹس کے حساب سے آئیں گے
بقایا جات 12قسطوں کے ساتھ مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے تجویز کردہ مختلف سلیبس میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کا بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے مقرر کر دیا ہے۔ بنیادی ٹیرف فی یونٹ 3 روپے 95 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 12 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی، غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ تک استعمال کے لیے ٹیرف 1 روپے 95 پیسے ہو گا۔
7.11 اور روپے 30.07 سے روپےدستاویز میں یہ بتایا گیا ہے کہ 201 سے 300 یونٹ ماہانہ بجلی کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور 301 سے 400 یونٹ ماہانہ بجلی کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق 401 سے 500 یونٹ تک ماہانہ 6.12 سے 41.36 روپے فی یونٹ، 501 سے 600 یونٹ کے ماہانہ ٹیرف میں 6.12 سے 42.78 روپے ماہانہ ادا کرے گا۔ ، جب کہ 601 سے 700 یونٹ کے لیے ماہانہ بجلی کا ٹیرف 6.12 سے بڑھا کر 41.36 روپے فی یونٹ ہو گا۔ 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ اور 700 سے زائد یونٹس ماہانہ ہو جائیں گے۔
ٹیرف 6.12 روپے بڑھ کر 48.84 روپے ہو جائے گا۔دستاویز میں کہا گیا کہ لائف لائن صارفین کے لیے 50 یونٹس تک ماہانہ 3.95 روپے فی یونٹ، 51 سے 100 یونٹس تک لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ 1 سے 100 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔
3.95 سے روپے 11.69 فی یونٹ، جبکہ 101 سے 200 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے محفوظ صارفین کے ٹیرف میں روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ 4.10 سے روپے 14.16 فی یونٹ ہو گا۔۔ اس ٹیرف کے بعد عوام پہلے ہی پٹرول کی وجہ سے مہنگائی جے بوجھ تلے دبی مہو ئی مہے اب اور مزید مہنگا ئی کا سیلاب آئے گا۔
بعد ازاں مزید بجلی 3روپے 33پیسے مہنگی کردی گئی۔ بجلی مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ جولائی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ ادھر نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے کمی اپریل 2024کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی2024کے بلز میں ملے گا۔
ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
کے الیکٹرک کے ماہانہ 300یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپے 67پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
مزید پڑھیں :قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز چیئرمین پی سی بی سے کل ملاقات کرینگے،اہم فیصلےمتوقع