اہم خبریں

صرف ایک ویزا پر دنیا کے 5 خوبصورت ترین ممالک کی سیر ممکن

ہرارے(نیوزڈسک)براعظم افریقہ کے جنوب میں واقع ممالک انگولا، بوٹسوانا، نمیبیا، زیمبیا اور زمبابوے کے حکام نے اصولی طور پر ”یونی ویزا“ نامی ایک خصوصی ویزے کے استعمال کو وسعت دینے پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے بعد سیاح صرف ایک ویزا میں ان پانچ ممالک کی سیر کرسکیں گے۔

’’کاوانگو-زمبیزی یا کازا‘‘ کہلانے والے یہ پانچ ممالک افریقہ میں ”ٹرانسفرنٹیئر کنزرویشن ایریا“ بناتے ہیں۔

یونی ویزا فی الحال زیمبیا اور زمبابوے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس ویزے پر بوٹسوانا میں دن کے وقت سفر کی اجازت ہے۔

تاہم اب زیمبیا میں کازا سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر علاقائی رہنماؤں نے بھی اس خصوصی ویزا پروگرام میں شامل ہونے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اس یونی ویزا کا مقصد خطے میں سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہچلیما نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا لازمی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھی یونی ویزا پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں