اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ ہم ہرصورت جلسہ کریں گے اورجلسہ ہوگا۔ عدالتی حکم کے بعد دی گئی این او سی ختم کی گئی۔ فارم47کی حکومت ڈرکےمارےسب کررہی ہے۔
جلسہ کیسےکرناہےہمیں معلوم ہے۔ ہم ہر صورت جلسہ کریں گے اور جلسہ ہوگا۔ ہم فیلڈ کے لوگ ہیں جلسہ کرنا آتا ہے۔ مانسہرہ کے جلسے سے آرہا ہوں معلوم ہوا این او سی کینسل کیا ہے۔
ہم تیاریاں کر رہے ہیں جلسے کے لئے ورکرز جمع ہونگے ۔ کسی بھی صورت جلسہ منسوخنہیں ہو گا۔
قبل ازیں چیف کمشنر کی زیر صدات محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکااین اوسی معطلکر دیا گیا۔
اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
این او سی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئےکیا گیا۔اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہے۔
مزید پڑ ھیں :1985سےلےکرآج تک ن لیگ نےسازش کی، اظہرصدیق