اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا، اپنا نما ئندہ بھیجیں گے

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان پیپلزپارٹی کااےپی سی میں شرکت کرنےکااعلان کیا ہے ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نےآپریشن عزم استحکام کااعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اےپی سی میں اپنےنمائندے بھیجیں گے۔
اےپی سی میں بلوچستان کےحوالےسےاپناموقف پیش کریں گے۔پیپلزپارٹی کا دہشتگردی کےحوالےسےواضح موقف ہے۔کوشش ہےایسی سوچ پیداکریں تاکہ مسائل کاحل نکل سکے۔
معیشت کی بہتری کیلئے امن وامان کاقیام ضروری ہے۔

بلوچستان کادورہ انتہائی کامیاب رہا۔ ہماری کوشش ہےبلوچستان کےعوام کوبھرپورریلیف پہنچائیں۔ بلوچستان میں کچھ ایسےمنصوبےہیں جوقابل تعریف ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نےبجٹ میں صحت سےمتعلق اقدامات کیے۔
پیپلزپارٹی نےعوام تک مفت علاج کی سہولیات پہنچائیں۔ سندھ میں صحت کی بہترسہولیات دینےکےبعدبلوچستان میں بھی دیں گے۔ کوئٹہ میں کراچی کی طرزپرمریضوں کیلئےبہترین ہسپتال بنائیں گے۔
سندھ کےہرضلع میں ہم نےریسکیو1122کی سہولت ہرضلع میں پہنچائی۔ چاہتے ہیں بلوچستان کےتمام اضلاع میں بھی یہ سہولت پہنچائیں۔ کوشش کریں گے پنک بس سروس کوئٹہ میں شروع کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی غریب عوام کوروٹی،کپڑا اورمکان فراہم کریں۔ ہم سکلزڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کررہے ہیں۔چاہتے ہیں بلوچستان کےنوجوانوں کوبہترین سکلزفراہم کریں گے۔ خواتین کوبلاسودقرض کی فراہمی یقینی بنارہےہیں۔
بلاسودقرض فراہم کرکےلوگوں کوسہولت فراہم کررہےہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان خصوصی طورپر عوام کیلئےکام کررہےہیں۔ پاکستان کی آبادی کا50فیصدسےزائدخواتین ہیں انہیں مضبوط بنائیں گے۔
18ترمیم کےبعدصوبوں کوتمام حقوق ملنےچاہئیں۔ کسانوں کیلئےبھی ہماری جماعت بہتراقدامات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب کے 200 اسکولوں میں کروم بکس اور آئی ٹی کی تربیت فراہم کی جائے گی

متعلقہ خبریں