کراچی ( نیوز ڈیسک )ماہر فلکیات جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ کل محرم کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق چاند کی پیدائش آج رات 3 بجکر 57 منٹ پر ہوگی اور 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے۔
6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، غروب آفتاب کے بعد تقریباً 42 منٹ کی مرئیت ونڈو کے ساتھ ہوگی۔چاند کی اونچائی 7 ڈگری ہوگی۔
ماہر فلکیات جاوید اقبال نے یہ بھی بتایا کہ مون سون کے بادل اور زیادہ تر ابر آلود رہنے سے 6 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے۔
مزید پرھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ