اسلام آباد( اے بی این نیوز )ایک اور بین الاقوامی ایئر لائن، فلائی دبئی نے اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کے مطابق، افتتاحی پرواز FZ-353 دبئی سے 1:55 پر 153 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد پہنچی۔
ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروس نے افتتاحی پرواز کے آتے ہی رن وے پر پانی کی سلامی پیش کی۔
اس موقع پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک مختصر عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جس میں سی او او ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور وجے کمارن، ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز فلائی دبئی نے شرکت کی۔چیف سیکورٹی آفیسر ASF، flydubai سینئر مینجمنٹ، Jerez Dnata اور Menzies-RAS کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔بعد ازاں پرواز FZ-354 02:20 پر 162 مسافروں کے ساتھ دبئی کے لیے روانہ ہو گئی۔ نئی ائیر لائن کا آغاز پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھا شگون خیال کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :ٹربیونلز کی تشکیل ،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل کردیئے















