اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزارت خارجہ میں قائم اپاسٹل تصدیق کا کاونٹر بھی غیر فعال ہوگیا ہے ،بیرون جانےوالے پاکستانیوں کی دستاویزات کی اپاسٹل تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کا نیاآن لائن سٹم فلاپ ہوگیا ہے ، روزگار ، اعلی تعلیم اور علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانے والےہزاروں کی تعداد میں عوامی دستاویزات کی اپاسٹل تصدیق نہ ہونے اور اپواینمنٹ نہ ملنے کی وجہ سے انکا مستقبل خطرے میں پڑگیا ۔
ایجنٹ مافیا کی موجیں لگ گئیں ، اہاسٹل تصدیق کے لیے ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے فی کس طلب کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے 120 ممالک کے لئے اپاسٹل تصدیق کا ویب لنک بھی ڈاؤن ہے ملک دور دراز علاقوں سے بیرون ملک جانے والے آن لائن پوسٹل تصدیق کا آن لائن نظام ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت میں رل گئے ہیں، پاکستان میں موجود دیگر ممالک روانگی کے خواہشمند افراد اور ان کے اہل خانہ اپاسٹل کی اپوائنٹمینس لینے کو کوشاں ہیں ۔
جبکہ وزیر خارجہ اور سیکرٹری داخلہ معاملے سے لاعلم ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ اپاسٹل تصدیق یا سٹمپ بند ہونے سے سینکڑوں پاکستانی پریشان ہیں سفارتی زرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں 5 جولائی کے بعد کی اپاسٹل اپوائنٹمینس تاحال بند ہیں اور اپاسٹل تصدیق کا نظام جلد بحال ہو جائے گا ۔اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپاسٹل تصدیق بند ہونے کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔متاثرہ شہری کے مطابق ویزا ایکسپائری اور ریٹرن ٹکٹ کی تاریخ سر پر ہے تاہم اپاسٹل کے لئے پوائنٹمینٹ نہیں مل رہی ، روزنامہ اوصاف کی تحقیق پر زرائع نے انکشاف کیا ہے کہایجنٹس اپاسٹل تصدیق کے لیے ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے فی کس طلب کر رہے ہیں۔
زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ دفتر خارجہ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے ایجنٹس کام کر رہے ہیں,اس متعلق سفارتی زرائع نے بتایا ہے کہ اپاسٹل تصدیق کے لیے اپوائنٹمینس کھلنے کے بعد ایجنٹس نےبڑی تعداد میں ہیشگی اپوائنٹمینس بک کروا لیں تھیں, اس صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ 5 جولائی تک کے بعد کی اپوائنٹمینس بند کر دیں تھیں, اپاسٹل اپوائنٹمینس کے وزارت کی جانب سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اور جلداپاسٹل تصدیق بغیر اپائنٹمنٹ کے ممکن ہو سکے گی ، وزارت خارجہ پر اپاسٹل تصدیق کے دباو کو کم کرنے کے بڑے شہروں میں تصدیقی مراکز کھولے جائیں گے,کورئیر کا طریقہ کار شروع کیا جا رہا ہے, دفتر خارجہ اپاسٹل تسدیق کے عمل میں ایجٹس کے غیر قانونی کردار کے خاتمے کی کوشیش کر رہا ہے,
مزید پڑھیں :سکردو ، شدید گرمی کے باعث گلیشیئرپھٹ گیا،نواحی گائوں میں سیلاب نے تباہی مچادی