اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعرات کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا ، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش:پنجاب: قصور28،گوجرانوالہ07،اسلام آباد(گولڑا07،زیرو پوائنٹ01)،سندھ:نگر پارکر15، خیبرپختونخوا: بونیر میں 07 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی48،دالبندین47،تربت،بھکر،اٹک اور نورپورتھل میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: بڑے پیمانے پر احتجاج سے عمران خان نے منع کیا ہوا ہے،عمر ایوب