اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو تبدیل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر محمد شہریار سلطان کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
ان کی تقرری نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایکٹ 1991 (جیسا کہ 2001 میں ترمیم کی گئی) کے سیکشن 9 کے لحاظ سے نیشنل ہائی وے کونسل کی توثیق سے مشروط ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد مجید مہمند کو چیئرمین این ایچ اے کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سلطان کو وزارت خزانہ سے تبدیل کرکے روڈ اتھارٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ مہم چلانے والے مختلف اکائونٹس سامنے آگئے