پشاور ( نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو حکام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ظاہر شاہ تورو نے گرڈ سٹیشن میں 5 سے زائد فیڈرز کی بجلی بحال کی۔خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ متعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے زائد ہے، لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام سے بجلی بحال کرنے کی درخواست کی، اور پیسکو نے میری درخواست قبول کرنے پر بجلی بحال کر دی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ مردان کے رورل ون، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد، شیخ ملٹن ٹاؤن، نوے کلے اور احمد آباد کے علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
مزید پرھیں: بیوروکریٹس اوردیگرآفیشلز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام چیلنج