لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں شہری مشکور حسین کی جانب سے وکیل ندیم سرور ایڈوکیٹ نے درخواست میں بیوروکریٹس اور ملٹری افسران کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام چیلنج کردیا ، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا ۔
وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ۔ درخواستگزار ، بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے ۔
آئین کے تحت پاکستان کے سب شہری برابر ہیں۔ ٹیکس سے استثنیٰ آئین کے آرٹیکل 2 کی خلاف ورزی ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔
مزید پڑھیں: چوری کا الزام ،دکاندار نے بچے کا منہ کالا اور برہنہ کرکے دکان کے سامنے کھڑا کردیا