اہم خبریں

وزیراعلیٰ ہائوس سندھ کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چالان ارسال

کراچی(نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ڈی ایم سی نے وفاق اور صوبے کی ٹیکس سےمستثنیٰ سرکاری عمارات کو پراپرٹی ٹیکس کا چالان بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایم سی ساؤتھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو ایک کروڑ پچاس لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس چالان بھیجا اور چیف سیکریٹری ہاؤس،جنرل پوسٹ آفس سمیت متعدد وفاقی اداروں کو بھی نوٹس جاری کردیا۔علاوہ ازیں ڈی سی ساؤتھ نے اردو لغت بورڈ اور ناپا کو بھی ٹیکس چالان بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارتیں سندھ اربن ایموئبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کے تحت جائیداد ٹیکس سے مستثنٰی ہیں، پراپرٹی ٹیکس کا اختیار محکمہ ایکسائیز کے بجائے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں