اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عالمی یوم پارلیمنٹرین ازم کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقنے پیغام دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پارلیمان جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔
پاکستان کی پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔
جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کی بالادستی ناگزیر ہے۔
پاکستان بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کا سرگرم رکن ہے۔
اسپیکر کا پارلیمانی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ۔
جمہوری اقدار اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سطح پر رابطے اور ڈائیلاگ ضروری ہیں۔
پاکستان کی پارلیمان امن و سلامتی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور صنفی امتیاز کے خاتمے پر یقین رکھتی ہے۔
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے پاکستان کی پارلیمان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کی پارلیمان عالمی سطح پر امن، جمہوریت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے آئی پی یو کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔
خطے میں امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پارلیمانوں میں رابطوں کا فروغ ضروری۔
مسئلہ فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے پارلیمانوں کو اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی برادری کو فلسطین اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام نا ممکن ۔
پارلیمان اپنے مثبت کردار کے ذریعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :روم میٹ کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 2 پاکستانیوں کوملک بدری کی سزا