کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے ساحل پر بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مردوں، خواتین اور بچوں سمیت شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے نشان پاکستان سے پیدل چلنا شروع کیا جہاں انہوں نے ایک مختصر یوگا کلاس میں حصہ لیا۔یوگا کلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ یوگا ایک بہترین جسمانی ورزش اور ذہنی توازن کا نام ہے،
مزید یہ کہ یوگا جسم کی لچک، طاقت اور توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے جو 5000 سال قبل قدیم ہندوستان میں شروع ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ لفظ یو گا سنسکرت کے لفظ یوج سے آیا ہے، جس کا مطلب ہے جوا یا متحد ہونا،ماہرین نے کہا کہ یوگا کا مقصد جسم کو مربوط اور ہم آہنگ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: روم میٹ کیساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 2 پاکستانیوں کوملک بدری کی سزا