نیویارک(نیوزڈیسک)میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز کی آزمائش کرتا رہتا ہے۔ اب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے یوزرز کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا۔
مذکورہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اندر ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔
نیا شارٹ کٹ بٹن چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔
مذکورہ بٹن کو دبانے سے ریکارڈر کھل جائے گا جس کے بعد ویڈیو رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے گی۔ واٹس ایپ صارفین متعدد مینو آئٹمز کی طرف جانے سے بچ سکتے ہیں۔