اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بلائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ،پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے سمیت مری میں برفباری ،بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی، جن میں مری، اسکردو ، مالم جبہ ، استور، بابو سرٹاپ اور زیارت شامل ہیں، لیہ میں پارہ منفی 10، گوپس منفی 9 اور استور میں منفی 8 ریکارڈ ،،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔















