ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال شادی کے ایک ہفتے کے بعد اسپتال پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کو گزشتہ روز ممبئی کے مقامی اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے حمل سے ہونے سے متعلق دعوے دھر دیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ ماہ اچانک سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ دونوں اداکار 23 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔
اچانک شادی کے اعلان اور پھر شادی کے ایک ہفتے کے بعد ہی اسپتال کے دورے پر صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اس جوڑی کا موازنہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سے کر رہے ہیں، جنہوں نے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔
بعض صارفین کے مطابق اگر سوناکشی حاملہ ہیں تو یہ بہت ہی اچھی اور خوشی کی خبر ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ حاملہ ہیں، وہ کسی دوسرے طبی مسئلے کی وجہ سے بھی اسپتال جاسکتی ہیں۔