اہم خبریں

سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک) منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی۔منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت سپیشل جج سینٹرل نے کی، سپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کیخلاف چالان عدالت پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو کہا کہ چالان کو متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد پیش کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کک بیکس کے شواہد نہیں ملے جس پر جج نے سلیمان شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں،؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے عدالت سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے سلیمان شہباز کو ٹرائل میں چار فروری کو طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں