اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عزم استحکام آپریشن کے خدوخال کا ہمیں نہیں پتہ ۔ یہ چاہتے کیاہے؟؟ ہم ملک کو انارکی کی طرف لے کر جانا نہیں چاہتے۔
اس وقت ملک کیلئے ذمہ دار رویہ کی ضرورت ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا کہ
پی ڈی ایم کی حکومت جعلی اور چوری کی مینڈیٹ سے آئی ہے۔ اس حکومت میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔ صوابی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
بانی چیئرمین نے پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جتوایا آپ نے اسے عدت کیس میں گرفتار کیا۔
مفتیوں کے اس پر فتوے بھی موجود ہیں۔ مریم نواز خود کو چیمپئن سمجھ رہی ہے، ان کے صوبے میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔
ہمارے کارکنان جعلی کیسز میں گرفتار ہیں۔
ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، ہم جو کچھ کرنا چاہتا آئین اور قانون کے اندر رہ کر کرنا چاہتا۔ اسیران اور بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ بجٹ ہمیں قبول نہیں، ٹیکسز کو واپس لیا جائے
بجلی کی لوڈشیڈنگ خیبرپختونخوا میں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ این ایف سی ایوارڈ میں جو ہمارے شیئرز ہے ان کو تسلیم کیا جائے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کیساتھ متعصّبانہ رویہ رکھا جارہا ہے
ایک نئے عزم سے آگے بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں :9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان پولیس نے بیچ دیا،کانسٹیبل گرفتار