مظفرآباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے بات ممکن نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت سے مذاکرات کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے، کشمیریوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت سے بات ممکن نہیں ، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔















