اہم خبریں

ملک میں تیل کی قلت ،سچ یا صرف، افوا ہ

کراچی (نیوز ڈیسک)ملک میں تیل کی قلت کا کوئی امکان نہیں، پیٹرول ایل سیز نہ کھولنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ذرائع کے مطابق جھوٹی خبریں پھیلانے کا مقصد عوام میں بےچینی پیدا کرنا ہے ۔جبکہ دوسری طرف حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں 19 دن کا پیٹرول اور 18 دن کا ڈیز ل موجود ہے ، بیرون ملک سے بھی تیل کی ترسیل جاری ہے 60 ہزار میٹرک ٹن تیل لے کر 2 جہاز پاکستان آر رہے ہیں جو فروری تک پہنچ جائیں گے ، تیل قلت کی خبروں کو بے بنیاد کہا ہے ، ایل سیز کا مسئلہ بھی آئندہ چندروز میں حل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں