اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے راہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی خوف زدہ ہے۔ اداروں کو غیر سیاسی کرداروں کی مداخلت سے پاک کریں۔ اب کہا جاتا ہے ہمیں اوپر سے پریشر ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں 20 نکاتی ایجنڈا بنایا گیا، آج وہ کہاں پر ہے؟
نکٹا کا رول آج کہیں نظر نہیں آرہا۔ وزارت داخلہ اگر مسائل کا حل نہیں نکالے گی تو ملک میں عدم اعتماد پیدا ہوگا۔ وزارت داخلہ کا کردار اہم ہے، لیکن ان کا کہیں کردار نظر نہیں آتا۔
مزید پڑھیں :ہم اپنا قانونی حق رکھتے ہیں،فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،عمر ایوب