اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔جمعرات کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جنوب مشرقی / زیر یں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 16، چترال، کالام 04، دروش 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد، سبی 48، بھکر، نور پور تھل 47، دادو، کوٹ ادو 46، جوہر آباداور خیرپور میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ بعد دوپہر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔جبکہ جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،27جون 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟