اہم خبریں

چینی کی ایکسپورٹ حکومت کا سخت نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)‌‌‌‌وفاقی کابینہ نےڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری کے بعد عمل کو مانیٹر کرنے کے لئے وزراء پر مشتمل کمیٹی بنا دی ۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔

کمیٹی چینی کی قیمتوں کے حوالے سے نگرانی کرے گی۔

شوگر مل مالکان سے لے کر مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت ، ایکسپورٹ کے لیے مختص شدہ کوٹہ اور بینکنگ چینلز میں رقوم کے تبادلے اور ایکسپورٹ کی مدت کی نگرانی کمیتی کرے گے۔

کمیٹی برآمد کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی نگرانی کرے گی ۔

کمیٹی مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پربرآمد کو روکنے کی سفارش کرے گی ۔

اسٹیٹ بینک15روزبعد کی بنیاد پرچینی کی برآمد کی صورتحال سے ای سی سی کوآگاہ کرے گا۔

کوٹہ مختص ہونے کے بعد ایکسپورٹرز45 روز کے اندر چینی برآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

کمیٹی برآمدگی کی رقم بینکنگ چینلزکےذریعے ایڈوانس یاایل سی کھولنے کے 60 روز کے اندر وصولی ہر نظر رکھے گی۔

مزید پڑھیں : ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ ہم اپنے مسائل عالمی عدالت لیکر جائیں،محمود خان اچکزئی

متعلقہ خبریں