اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹر فیصل واوڈا نے بدھ کو متنازع پریس کانفرنس کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کرا دیا،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے،میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا،فیصل واوڈا نے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیئے ،سپریم کورٹ سے استدعا ہے توہین عدالت میں جاری شوکازنوٹس واپس لیا جائے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی سفارت کار 5 ہزار ڈالر سے زائد نقدی سمیت گرفتار